ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستان کے ہانگو میں دھماکہ،32ہلاک،40زخمی

پاکستان کے ہانگو میں دھماکہ،32ہلاک،40زخمی

Sat, 24 Nov 2018 11:21:12    S.O. News Service

اسلام آباد24نومبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) پاکستان کے خیبر پختونخواہ صوبہ کے اورکزئی علاقے میں جمعہ کو ہوئے زبردست دھماکے میں کم از کم 30افراد مارے گئے اور40دیگر زخمی ہوگئے ۔مقامی نیوز چینل ‘جیو ٹی وی’ کے ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا کہ یہ دھماکہ اورکزئی ایجنسی کے کلایا شہر میں امام بارگاہ کے باہر ہوا۔ ریموٹ کنٹرول سے یہ بم دھماکہ کیا گیا جو ایک موٹرسائیکل میں فٹ تھا۔ دھماکہ کے وقت لوگ بازار میں کپڑوں کی خریداری کررہے تھے ۔ دھماکے میں30افراد ہلاک اور40سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کرادیا گیا ہے ۔ابھی تک کسی بھی شخص اور تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔علاقے کو چاروں طرف سے حصار میں لے لیا گیا ہے اور دھماکے کی وجوہات کی جانچ شروع کردی گئی ہے ۔انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے حملے کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہمیں اپنے قبائلی علاقوں کے لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ‘‘ میں اورک زئی کے قبائلی علاقوں میں ہوئے زبردست حملے کی پرزورمذمت کرتی ہوں۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔ امریکہ کے افغانستان میں ناکام رہنے کے بعد پاکستان کو اس طرح کے حملوں کے لئے تیار رہنا چاہئے اور ہمیں اپنے قبائلی علاقوں میں خاص طور سے عام لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہوگا۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اورکزئی میں ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردوں کی حالیہ کارروائیوں کا مقصد پاکستان چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو ناکام بنانا ہے۔انھوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان اور ہانگوسے ملحق ایک علاقہ ہے جہاں عسکریت پسندوں کے خلاف2008 سے کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں زیادہ تر لوگوں نے ملحقہ ضلع ہانگواور کوہاٹ علاقوں کو نقل مکانی کی تھی۔جن کی واپسی چند مہینے قبل مکمل ہوئی ہے۔


Share: